پنجاب میں کورونا کے 204 نئے کیسز سامنے آگئے

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 204 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے بھر کیسز کی مجموعی تعداد 5730 ہو گئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق 768 زائرین سنٹرز، 1925 رائیونڈ تبلیغی مرکز سے منسلک افراد، 86 قیدیوں اور 2951 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ 3، گوجرانوالہ 7، ڈی جی خان 9،جہلم میں 3، بھکر 2، فیصل آباد، قصور اور حافظ آباد میں ایک ایک قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان 221 زائرین، ملتان 457، فیصل آباد 23 اور گوجرانوالہ میں 42 کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 1408 کنفرم مریض ہیں۔ ننکانہ 13، قصور 58، شیخوپورہ 19، راولپنڈی 296، جہلم 55، اٹک 19،چکوال 4، گوجرانوالہ 154، سیالکوٹ 113، ناروال 15، گجرات میں 228 شہریوں میں تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس، دنیا بھر میں 30 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر

ترجمان کے مطابق حافظ آباد 28، منڈی بہاوالدین 30، ملتان 69، خانیوال 6، وہاڑی 49، فیصل آباد 57، چینیوٹ 11، ٹوبہ 7، جھنگ 38، رحیم یار خان 65، سرگودھا میں 53 شہریوں میں تصدیق ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق میانوالی 20، خوشاب 13، بھکر 10، بہاولنگر 12، بہاولپور 19، لودھراں 4، ڈی جی خان 26، مظفر گڑھ 23، لیہ 2، ساہیوال 2، اوکاڑہ 18 پاکپتن میں 7 کنفرم مریض ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک کل 95 اموات، 1380 افراد صحت یاب جبکہ 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ترجمان کے مطابق اب تک کل 75229 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں