کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہروں کے درمیان دیوار تعمیر



بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمسائیہ ریاست آندھرا پردیش سے ملحقہ سرحد پر 7 فٹ اونچی دیواریں تعمیر کی گئیں ہیں۔

ضلع ویلور کے عہدیدار کے مطابق اقدام کا مقصد تارکین وطن مزدوروں کے داخلے کی جانچ پڑتال کرنا ہے جو اجازت نامے کے بغیر ہی ریاست میں داخل ہوجاتے ہیں۔

دیواریں ریاست کے دو داخلی اور خارجی راستوں پر تعمیر کی گئی ہیں اور اس کا مقصد گاڑیوں کی آمدورفت کو کنٹرول کرنا بھی ہے۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں نے پہلے ہی ہنگامی صورتحال کا اعلان کر رکھا ہے اور غیرضروری آمدرفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تامل ناڈو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا مقصد کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ تامل ناڈومیں کورونا کے 1885 اور آندھرا پردیش میں1097 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں