حکومت18ویں ترمیم ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیرخارجہ  شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ حکومت18ویں ترمیم ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اس کی اہمیت اور افادیت سے کوئی انکار نہیں کررہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا دیکھنا ہے کہ جس مقصد کیلئے اٹھارہویں ترمیم لائی گئی کیا اس کی روح پر عمل ہوا یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف مرکز کی طرف نہ دیکھیں صوبے اپنا نظام بھی وضع کریں۔

وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کو مرکزی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اس سارے عمل کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی کہا ہے کہ 18ویں ترمیم ایک متفقہ قومی دستاویز ہے اور اس کیساتھ چھیڑ چھاڑ سے نئے تنازعات جنم لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نیاانتشاراورنیا تنازع کھڑا کرنے کا مقصد کوئی نہیں سمجھ سکتا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں کورونا کے معاشی اثرات سے نمٹنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے شرانگیز بیانات قوم سمجھنے سے قاصر ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے 18ویں ترمیم کو اتفاق رائے سے منظور کیا۔


متعلقہ خبریں