اسلام آباد: جاپان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے میں پاکستان کو مالی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کورونا: امریکہ کی پاکستان کو وینٹی لیٹرز کی پیشکش
ہم نیوز کے مطابق یہ یقین دہانی جاپان کے پاکستان میں متعین سفیر متسودا کو نینوری نے وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام سے ملاقات کے دوران کرائی۔ ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی۔
ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ جاپانی سفیر متسودا کو نینوری نے وفاقی وزیر سید فخر امام سے کہا کہ جاپان ٹڈی دل پر قابو پانے میں بھی پاکستان کو مدد فراہم کرے گا۔
پاکستان: 245 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا وائرس کی تصدیق
وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی سید فخر امام سے ملاقات میں جاپان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اہم زرعی مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق جاپان کے سفیرنے دوران ملاقات کہا کہ جاپان کیڑے مار ادویات اور دیگر زرعی آلات کے حصول میں بھی پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔
پاکستان میں کورونا کے 80 فیصد کیسز مقامی منتقلی کے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
پاکستان کو گزشتہ دنوں ٹڈی دل کی وجہ سے بے پناہ مسائل درپیش رہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے اپنے طور پرکوشاں رہی ہیں جب کہ سندھ کے ایک وزیر نے تو یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ ٹڈی دل کی بریانی تیار کی جائے۔