ریاض: سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک پروازوں کو بدستور معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ٹرین، بس اور ٹیکسی سروس بھی بدستور معطل رہےگی۔
ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب تاحال کورونا وائرس کے خطرے سے باہر نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں بچوں کیلیے سزائے موت ختم
گزشتہ روز سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے کرفیو میں نرمی کر دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو میں نرمی صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک رہے گی۔ اس دوران لوگ شہر کے اندر ہی سفر کر سکیں گے۔
مکہ مکرمہ میں کرفیو کے دوران کوئی نرمی نہیں کی گئی اور وہاں کرفیو بدستور 24 گھنٹے ہی رہے گا۔
سعودی حکام کے مطابق کرفیو میں نرمی 20 رمضان المبارک تک رہے گی جبکہ سعودی عرب میں شاپنگ مالز اور مارکیٹ بھی 29 اپریل سے 13 مئی تک کھولی جا ئیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، سعودی عرب میں کرفیو میں نرمی کر دی گئی
سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں جبکہ کرفیو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔