پشاور: صوبہ خیبرپختونخوامیں ڈاکٹرز، نرسزاوردیگرطبی عملہ تیزی کے ساتھ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہونے لگا ہے۔
پشاور: مرحوم ڈاکٹر جاوید کے جونیئر ڈاکٹر کا نتیجہ مثبت آگیا
ہم نیوز نے پھولوں کے شہر پشاورمیں قائم معروف لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسپتال کے چارمزید ڈاکٹروں اورایک کلاس چہارم کے ملازم کو کورونا وائرس نے متاثر کردیا ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ کورونا متاثرین میں دو خواتین ڈاکٹرز، دو ٹی ایم اوز اور دو ایچ اوز شامل ہیں۔
پشاور، 2 نرسزمیں کورونا وائرس کی تصدیق
ہم نیوز نے ترجمان ایل آر ایچ کے حوالے سے کہا ہے کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹروں کی ڈیوٹی گائنی وارڈ میں تھی۔
ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ درجہ چہارم کا ملازم ایڈمن دفتر میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہا تھا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو گھروں اور ہاسٹل میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں کورونا وائرس کا خطرہ موجود ہے، اجمل وزیر
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں فرائض سرانجام دینے والے سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کا گزشتہ روز کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ وہ ایک ہفتہ قبل وینٹی لیٹرز پہ منتقل کیے گئے تھے لیکن جانبر نہ ہوسکے اور زندگی کی بازی ہار گئے۔