سعودی عرب: کورونا کےمزید ایک ہزار 223 نئے کیسز سامنے آ گئے

فائل فوٹو


ریاض : سعودی عرب میں کورونا کے مزید ایک ہزار 223 نئے کیسز سامنےآئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 17 ہزار 522 تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 مریض جان کی بازی ہار گئے اب تک 139 مریض وبا کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں برطانیہ: کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی

بتایا گیا ہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2500 کےقریب ہے،اب تک  کورونا کےمریضوں میں زیادہ تر تعداد غیر ملکیوں کی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں 2 لاکھ 3 ہزار سے اموات ہو گئیں جبکہ 29 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 8 لاکھ 36 ہزار سے زائد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک لاکھ 658 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 54 ہزار 2 سو سے بڑھ گئیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 378 افراد کی اموات کے بعد اسپین میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 415 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ 63 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 369 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 600 سے بڑھ گئیں اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 800 سے بڑھ گئیں۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 813 افراد کی موت کے بعد برطانیہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائد ہے۔

ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 106 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی۔


متعلقہ خبریں