کورونا وائرس، سعودی عرب میں کرفیو میں نرمی کر دی گئی

سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں خطرناک اضافہ

ریاض: سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے کرفیو میں نرمی کر دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو میں نرمی صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک رہے گی۔ اس دوران لوگ شہر کے اندر ہی سفر کر سکیں گے۔

مکہ مکرمہ میں کرفیو کے دوران کوئی نرمی نہیں کی گئی اور وہاں کرفیو بدستور 24 گھنٹے ہی رہے گا۔

سعودی حکام کے مطابق کرفیو میں نرمی 20 رمضان المبارک تک رہے گی جبکہ سعودی عرب میں شاپنگ مالز اور مارکیٹ بھی 29 اپریل سے 13 مئی تک کھولی جا ئیں گی۔

سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں جبکہ کرفیو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کی وجہ سے اب تک 136 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 16 ہزار 200 سے زائد افراد مہلک مرض سے متاثر ہیں۔ دو ہزار 215 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں اس وقت کورونا کے حملے جاری ہیں اور 29 لاکھ سے زائد افراد مہلک مرض سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید ایک لاکھ 658 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 54 ہزار 2 سو سے بڑھ گئیں۔ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 378 افراد کی اموات کے بعد اسپین میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہزار 900 سے تجاوز کر گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں دنیا بھر میں کورونا سے اموات 2 لاکھ 3 ہزار سے بڑھ گئیں

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 415 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 26 ہزار سے زائد ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ 63 ہزار سے زائد افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں