کینسر میں مبتلا شخص کی مخیر حضرات سے مالی مدد کی اپیل


ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی اور کینسر کے موزی مرض میں مبتلا عبدالروف نے مخیر حضرات سے مزید علاج کے لیے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

پاکستان سمیت دنیا کے سارے ممالک اس وقت کورونا وبا سے لڑرہے ہیں مگرعبدالروف کینسر کی موزی مرض کا علاج کراتے ہوئے گھر کی جمع پونجھی خرچ کرچکا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے نجی اسپتال میں بطور ٹیکنیشن کام کرنے والے عبدالروف کا علاج ممکن ہونے کے باوجود اب مزید علاج کرنے کی استعطاعت نہیں رکھتا اوراب وہ اپنی زندگی کے دن گن رہا ہے۔ عبدوالروف نے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: سول اسپتال کراچی میں داخل کورونا کی مریضہ کی شکایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل

شادی کے چھ ماہ تک عبدوالروف اور اس کی بیگم میمونہ سعدیہ کی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں تھیں۔ پھر میمونہ سعدیہ پہ اچانک یہ خبر بجلی بن کر گری کہ اس کے شوہر کو کینسر جیسے موذی مرض نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

عبدوالروف کو اب بھی امید ہے کہ صاحب استطاعت افراد مشکل میں اس کا سہارا بنیں گے اور اسے نئی زندگی جینے میں مدد کرِیں گے۔


متعلقہ خبریں