کورونا: امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی


واشنگٹن: کورونا کی وبا نے امریکہ میں تباہی مچا دی، صرف 56 روز میں ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہزار سے بڑھ گئی۔

امریکہ میں کرونا کیسز کی تعداد پونے نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اسپتالوں سے شفا پاکر گھروں کو لوٹنے والوں کی تعداد چھیاسی ہزار کے قریب ہے۔

کورونا وائرس نے سپرپاور کو گھٹنوں کے بل بیٹھا دیا ہے۔ 29 فروری کو امریکہ میں پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی تھی جس کے بعد ہلاکتوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

امریکہ میں چودہ مارچ تک کورونا سے جان کی بازی ہار جانے والوں کی تعداد پچاس تک پہنچی تھی۔  17  مارچ کو یہ تعداد سو تک جا پہنچی۔۔ پچیس مارچ کو اموات کی یہ تعداد ایک ہزار رپورٹ ہوئی۔

مزید پڑھیں: نظام صحت ناقص ہونے کے سبب دنیا کورونا وائرس کا شکار ہوئی

امریکہ میں 42 روز بعد یعنی دس اپریل کو ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار سے بڑھ گئی، اور اگلے چودہ روز میں یہ تعداد پچاس ہزار سے بڑھ گئی۔ کورونا کی وبا سے سب زیادہ نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستیں متاثر ہوئی ہیں۔ صرف نیویارک میں ہلاکتوں کی تعداد بیس ہزار اور نیو جرسی میں پانچ ہزار چار سو سے زائد رپورٹ ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں