احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن، 55 کروڑ روپے سے زائد جمع


اسلام آباد: وزیراعظم  ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں لوگوں کی طرف سے 55 کروڑ 75 لاکھ روپے عطیات کا اعلان کردیا گیا۔ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں نے 8 ملین (اسی لاکھ) روپے عطیے کا اعلان کردیا۔

ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں لوگوں کی جانب سے اعلان کیے گئے عطیات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر  فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 2 ارب 76 کروڑ 69 لاکھ روپے اکٹھے ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سب سے بڑی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا ہم نیوز پر آغاز ہو گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان براہ راست شرکت کر رہے ہیں۔

ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر روزانہ کمانے والے افراد کے لیے امداد اورعطیات جمع کی جا رہی ہیں۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون مل سے بھی لوگ امداد کا اعلان کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں