‘پاکستان سے باہر جانے والوں پر کوئی ممانعت نہیں’

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے دورے پر روانہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ کورونا کے پیش نظر پاکستان سے باہر جانے والوں پر کوئی ممانعت نہیں ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانی اس مشکل میں بھی صبروتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ افغانستان سے جڑے طورخم بارڈر سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ بلوچستان سے ملحقہ چمن بارڈر بھی کھول رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ُپھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

معید یوسف نے کہا کہ مخصوص تعداد میں پاکستانی افغانستان سے واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔ہندوستان سے بھی پاکستانیوں کی واپسی کیلئے انتظامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے 6 ہزار مسافرپاکستان آئیں گے اور اگلے ہفتے7 ہزار آئیں گے۔باہر سے آنے والے 2 دن ہر صورت قرنطینہ میں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں