پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 89 کروڑ شیئرز کے سودے

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران 89 کروڑ شیئرز کے سودے کیے گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے دوران مثبت سرگرمیاں رہیں۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس دو ہزار 798 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 831 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 33 ہزار 256 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 30 ہزار 927 رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 150 ارب روپے اضافے سے 6205 ارب روپے ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس کا آغاز 30 ہزار 33 پوائنٹس پر ہوا تھا جبکہ ہفتے کے آخری روز 32 ہزار 831 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں ایک ہزار 502 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کورونا کے باعث ملک بھر میں معاشی صورتحال انتہائی متاثرہ ہو رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس او کا مالی بحران مزید بڑھ گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام ایک ہزار پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 32 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں بہتری رہی۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی۔


متعلقہ خبریں