اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان میں تراویح ،اعتکاف اور نماز جمعہ کیلئے متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ 18 اپریل کو علما کرام کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اس حوالے سے انفرادی اور مقامی فیصلوں سے اجتناب کیا جائے۔حکومت کورونا سے محفوظ اور عبادات سے بھر پور رمضان کیلئے اقدامات کریگی۔
مزید پڑھیں: جزوی لاک ڈاوُن مزید 2 ہفتے تک جاری رہے گا، وزیراعظم
نور الحق قادری نے کہا کہ تمام علما ئے کرام اور دینی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اجلاس صوبائی گورنرز اور صدر آزاد کشمیر کی موجودگی میں ویڈیو لنک پر ہوگا۔ اجلاس کی صدارت صدر مملکت عارف علوی کریں گے۔