کورونا وائرس، عالمی برادری یکجہتی کے ساتھ مل کر کام کرے، اقوام متحدہ

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے یکجہتی کے ساتھ ملک کر کام کرے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ وقت کورونا وائرس کے خلاف مل کر لڑنے کا ہے اور کورونا کے خلاف رد عمل کا جائزہ بعد میں لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پالیں تو پیچھے مڑ کر بھرپور جائزے کا وقت ضرور ہو گا تاہم ابھی وہ وقت نہیں ہے، یہ وقت صرف اتحاد کا ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ عالمی برادری کورونا کے نتائج روکنے کے لیے یکجہتی کے ساتھ مل کر کام کرے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملے تیزی سے جاری ہیں اور اس وبا کی لپیٹ میں سر فہرست امریکہ ہے جہاں اب تک اموات کی تعداد 14 ہزار 700 سے زائد ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 88 ہزار 500 سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 18 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، عرب امارات میں 10 ہزار پاکستانی بے روزگار ہو گئے

یورپ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں مسلسل چھٹے روز بھی ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں