کورونا وائرس، اسپیکر پنجاب اسمبلی اے پی سی میں شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی

سیاسی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان کا سب سے بڑا سرپرائز

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو فون کیا اور بطور صدر مسلم لیگ ق پنجاب پرویز الہیٰ کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پرویز الہیٰ نے مشاورت سے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ اے پی سی کل بروز منگل دوپہر 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی جس کی صدارت پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کریں گے۔

حسن مرتضیٰ کے مطابق جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے اے پی سی بلائی ہے جس کا فوکل پرسن صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کو نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد1600 سے تجاوز کرگئی، 18 افراد جاں بحق

حسن مرتضیٰ نے واضح طور پر کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات میں ساتھ دیں گے۔


متعلقہ خبریں