اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی ہے۔
خیال رہے برطانوی نیوز چینل نے بورس جانسن کو کورونا وائرس کی خبر چلانے کی بجائے غلطی سے وزیراعظم عمران خان کے متعلق خبر چلائی تھی۔
ویب چینل کے ٹکر میں دعوی کیا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
برطانوی چینل پر خبر اس وقت چلائی گئی جب بورس جانس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
سینیٹر فیصل جاوید نےٹویٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے متاثر نہیں ، خبر جھوٹی ہے، جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔
وزیر اعظم عمران خان سے متعلق
کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبر الحمدللہ غلط ہے –
براہ کرم فیک نیوز پھیلانے سے گریز کریں۔
اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔ دعائیں ?— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 27, 2020
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کوویڈ 19 کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن میں کورونا وائرس کی معمولی علامات بھی ظاہر ہوئیں ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔
