لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میو اسپتال لاہور میں کورونا کے مریض کی مبینہ ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کورونا ایکسپرٹ گروپ مریض کی ہلاکت کی تحقیق کرے گا۔ جرم ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثناء مریض کی ہلاکت کے بعد وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد معاملہ کی تحقیقات کرنے کے لیے میواسپتال پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 419 ہوگئی
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات یاسمین راشد نے کہا کہمعاملہ کی مکمل تحقیقات کیلئے 2 سینئر پروفیسرز کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرزکی غفلت ثابت ہونے پرسخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
