کورونا وائرس، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا

عوامی اور سرکاری زمینوں پر پیٹرول پمپس کیسے تعمیر ہو گئے ؟ چیف جسٹس

اسلام آباد: ترجمان سپریم کورٹ پاکستان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ریاست کے جوڈیشل ستون کے طور پر آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق لوگوں کے حقوق کا تحفظ عدالت عظمی کی آئینی ذمہ داری ہے اور کورونا وائرس کے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔

عدالتی ترجمان نے کہا کہ غیر ضروری اسٹاف، 25  سال سے زائد عمر افسران و ملازمین اور خواتین کو گھر سے کام کی اجازت دی گئی ہے جبکہ سپریم کورٹ کے داخلی گیٹ پر اسکریننگ کی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ میں لوگوں کو ہاتھ دھونے کے لیے سینیٹائزر لگائے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے بینچز مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا وائرس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں کی مشروط ضمانت منظور کر لی

واضح رہے کہ ملک بھر کی عدالتوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے چھٹیاں دے دی گئی ہیں جبکہ اہم مقدمات کی سماعت کے لیے چند ایک ججز عدالت میں موجود ہوں گے۔


متعلقہ خبریں