اسلام آباد: پارلیمنٹ ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

مختلف بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کیلئے اضافی پیسے وصول کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے تمام ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

کورونا وائرس: مذہبی طبقہ حکومتی اقدامات پر اعتماد نہیں کرتا، وفاقی وزیر

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ملازمین کے لیے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس منگوا لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس آئندہ دوروزمیں پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ دو ہزار کٹس منگوالی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کا بھی ٹیسٹ پر کوئی خرچہ نہیں ہو گا۔

کورونا: پاکستان نے چین میں 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرالی

پی پی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایسے ملازمین جن کو زکام ہو اوران میں دیگر علامات ظاہر ہوں وہ  اپنا ٹیسٹ لازمی کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ جن ملازمین کو معمولی نزلہ زکام ہوا تو ان کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت علاج معالجہ ہونے سے بڑی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔

کورونا: اردن میں کل سے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو کے نفاذ کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


متعلقہ خبریں