وفاقی حکومت جلد پیکج کا اعلان کرے گی، گورنر سندھ

کورونا متاثرین کے لیے عطیات دینے والوں کو گورنر کا خراج تحسین

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بہت جلد پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی دوری رکھنا ضروری ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ یقین دہانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وفد نے گورنر سندھ سے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس سے نہ صرف انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا بلکہ بیروزگاری میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق 13 غلط فہمیاں

ہم نیوز کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کے وفد نے عمران اسماعیل سے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات سے مزدور طبقے کی مالی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کو مزدور طبقے سمیت عوام الناس کو درپیش مسائل کا بھرپور ادراک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کو کے ساتھ ہے اور ان کی بہتری و بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں10ہزار سے زائد اموات

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بہت جلد ایک پیکج کا اعلان کرے گی۔


متعلقہ خبریں