’حکومت برآمدکنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈز رواں ماہ کریگی‘


اسلا م آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس ریفنڈز رواں ماہ جبکہ ریبیٹ اپریل کے آخرمیں ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں برآمدکندگان  کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے پیسے ایک دن بھی اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتی ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ  سے ملاقات میں عالمی مارکیٹ میں برآمدات کے طلب میں کمی سے پیدا ہونے والے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ آل پاکستان ٹیکسٹائلز ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے اپنے ملازمین کو فارغ نہ کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔

مزید پڑھیں: برآمدات بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، مشیر تجارت

برآمدکنندگان کے وفد نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سےعالمی منڈی کساد بازاری کا سامنا کر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں عالمی مارکیٹ میں طلب میں کمی کا خدشہ ہے۔ برآمدکنندگان کو سرمایے کی قلت دور کرنے کے لیے حکومت ریفنڈز کی رقم دے۔


متعلقہ خبریں