قرنطینہ، پنجاب حکومت کا ایک کمرے میں ایک مریض  رکھنے کا فیصلہ

قرنطینہ، پنجاب حکومت کا ایک کمرے میں ایک مریض  رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں قرنطینہ میں ایک ہی مریض کو رکھا جارہا ہے۔

ہم نیوز کے مارننگ کے مارننگ شو صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قرنطینہ سینٹرز کی حالت بہترین ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا کہ ایران سے آنے والے پانچ ہزار زائرین کی دیکھ بھال پنجاب حکومت کرے گی۔

مسرت چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فنڈ رکھا ہے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کمیٹی بھی سرگرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 452 ہوگئی

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ قرنطینہ کے لیے بھی ہم نے اسپتال مختص کیے ہیں، پنجاب میں 1200وینٹی لیٹرز بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کےمریضوں کی مجموعی تعداد 451 ہوگئی ہے جب کہ تین افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ 

سندھ میں سب سے زیادہ دوسو پینتالیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں اکاسی، پنجاب میں اٹھہتر مریض، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چوبیس، خیبرپختون خوا میں اڑتیس افراد متاثر اور اسلام آباد میں کورونا کے آٹھ مریض سامنے آئے۔

 پاکستان میں کورونا کے تین مریض ہلاک ہوئے جب کہ چند صحت یاب بھی ہیں۔

پنجاب نے سندھ جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند کر دی ہے جب کہ بلوچستان حکومت نے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: کورونا سے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماسک اور سینیٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کریک ڈاؤن اور مذکورہ اشیا کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

حکومت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کے تدارک کیلئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں