پنجاب: مارکیٹیں بند کرنے، سرکاری ملازمین سے گھر سے کام لینے پر غور


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے مارکیٹیں بند کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع نےہم نیوز کو بتایا کہ  مارکیٹیں کب بند کرنا ہے اس کا فیصلہ آج اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران کی جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا  تاہم   شہریوں کی جانب سے نقل وحرکت بند نہیں کی جارہی۔

مزید پڑھیں: انٹر سٹی بس سروس کا آخری روز، ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھادی گئیں

انہوں نے کہا کہ  شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگانے کے لئے بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ  سرکاری اداروں میں بھی نقل وحرکت کو محدود کرنے بارے تجاویز زیرغور ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  تجویز پیش کی گئی ہے کہ سرکاری اداروں میں صرف بہت ضروری عملے کو بلوایا جائے،   جو گھر سے بیٹھ کر کام کرسکتے ہیں ان سے گھر سے ہی کام لے لیا جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  سرکاری اداروں میں چھٹی کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔


متعلقہ خبریں