مہنگے داموں ماسک، سینیٹائزرز فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن


لاہور: لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے مہنگے داموں ماسک اور سینیٹائزر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے شہر بھر سے 18 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

لاہور کینٹ ڈویژن پولیس نے  نے سات، سٹی ڈویژن نے چار جبکہ صدر پولیس ڈویژن نے سات مقدمات درج کرلیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید  کا کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، ماسک اور سینیٹائزرز کی مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: مہنگے داموں سینیٹائزرز، ماسک فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتار

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کو ماسک اور سینیٹائزرز مہنگے داموں فروخت نہیں کرنے دیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس فورس کو کورونا وائرس کے خطرات سے بچاؤ کیلئے ماسک اور سینیٹائزرز کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں