اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی بورڈز کے زیر انتظام ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج وفاقی اورصوبائی وزرائے تعلیم اور اعلی تعلیم کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔
Re exams to be conducted by the Federal and Provincial Boards, it was decided in the meeting of Education Ministers today that they too would be postponed and would now be held between 1st June and 15th July. Exact time table would be issued by each Board https://t.co/MuzuowDxzE
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) March 17, 2020
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی بورڈ کے امتحانات اب یکم جون سے 15 جولائی کے درمیان منعقد ہونگے۔ ہر بورڈ اپنا ٹائم ٹیبل جاری کرے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مئی اور جون میں کیمبرج بورڈ کے او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کردیے جائیں گے۔ کیمبرج بورڈ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔