دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خوف کے سبب امیر افراد محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں نکل پڑے، ارب پتی لوگ پرائیویٹ جیٹس پر دور دراز کے جزیروں پر جانے لگے۔
رپورٹس کے مطابق محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں ارب پتی افراد کمرشل فلائٹس کے بجائے پرائیویٹ جیٹس پر سفر کرنے لگے۔ سوئس پرائیویٹ جیٹ کے سربراہ کے مطابق پرائیویٹ جیٹس میں سفر کرنے کی مانگ رواں ماہ دگنی ہوچکی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں کے خوف کے پیش نظر امیر لوگ دور دراز کے جزیروں پر جانے لگے ہیں، جن میں سرفہرست ایکوڈور اور انٹارکٹک کے جزیرے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچا دی
روپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہی دنیا بھر کے سیاحوں نے ہوٹلوں میں بکنگ منسوخ کروادیں، جس کے بعد سے امیر افراد کی جانب سے ہوٹل اور پرائیوٹ جیٹس کی بکنگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ٹریول گروپس کا کہنا ہے کہ لوگ ایسے ہوٹلز میں بکنگ کروا رہے ہیں جہاں میزوں کے درمیان کافی فاصلہ پایا جائے۔
سوئیس پرائیویٹ جیٹ کے سربراہ کے مطابق مہلک وائرس کے سبب لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ پرائیویٹ جیٹس میں سفر کرنے کی مانگ رواں ماہ دگنی ہوچکی ہے۔