چین کے بعد کورونا کا نیا شکار یورپی ممالک


چین کے بعد کورونا وائرس کا نیا شکار یورپی ممالک بن گئے ہیں جہاں مہلک بیماری کے سبب ہر ملک میں خوف کا سماں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ اب اس عالمی وبا کا نیا مرکز ہے۔ اسپین اور فرانس نے اٹلی کی پیروی کرتے ہوئے ملک میں کورونا کی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہو گئی

اسپین میں اس وقت 6 ہزار 391 افراد جبکہ فرانس میں 4 ہزار 469 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اسپین میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد ہے جبکہ کیفے، ریستوران، سینیما اور زیادہ تر دکانیں بند ہیں۔

شہریوں کو صرف ضرورت کا سامان یا دوائیں لینے یا صرف کام پر جانے کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی جانیں: امریکی صدر کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

اٹلی کے بعد اسپین 196 اموات کے ساتھ یورپ کا سب سے متاثر ہونے والا ملک ہے۔فرانس میں اب تک 91 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دوسری جانب اٹلی میں اب تک ایک ہزار 966 افراد، اسپین میں 517 اور فرانس میں 12افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں