میچ بارش کے باعث منسوخ، فائنل فار تک رسائی کیلئے کوئٹہ کے چانس معدوم

پی ایس ایل 6: میچز محدود شائقین کے ساتھ کرانے کی تجویز سامنے آ گئی

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 میں آج ہونے والا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کا 25 واں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ٹاس کیے بغیر منسوخ  کر دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 میچز کے بعد 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر براجمان ہے۔

میچ منسوخی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فائنل فار میں جگہ یقینی بنانا مشکل ہوگیا،  گلیڈی ایٹرز کو اب آخری لیگ میچ جیت کر دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا جو لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، پی سی بی

پوائنٹس ٹیبل پرپشاور زلمی دوسرے نمبر کی ٹیم ہے جس نے اب تک آٹھ مقابلوں میں حصہ لیا اور اس کے نو پوائنٹس ہیں۔


متعلقہ خبریں