وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے پی ایس ایل میچز منعقد کرنے کا اعلان

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں 12 مارچ سے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میچز کرانے کا اعلان کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے محکمہ صحت کو شائقین کیلئے گائیڈ لائن جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک صوبے میں ایک دوسرے سے روابط کے باعث کوئی کیس منظر عام پر نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، عوام اپنی حکومت پر بھروسہ رکھیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، گورنر سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹیڈیم میں ہینڈ سینیٹائزر نصب کیا جائے اور انہوں نے اس سلسلے میں وزیر بلدیات اور کمشنر کراچی کو پی سی بی سے احتیاطی تدابیر یا گائیڈلائینز پر بات کرنے کی ہدایت کردی۔

آج صبح گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کہا تھا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز کے دوران گراؤنڈز کو سینیٹائز کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 11 کیسز سامنے آگئے جس سے ملک بھر میں مجموعی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ کراچی میں دو مریض جان لیوا مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں