پاکستان میں کورونا کے مزید آٹھ نئے کیسز سامنے آ گئے


کراچی: شہر قائد کراچی میں کورونا وائرس کے مزید آٹھ کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ اس وبائی بیماری سے اب تک ایک مریض صحت یاب ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق چھ افراد شام سے براستہ دوحہ کراچی آنے والی فلائٹ میں متاثر ہوئےہیں۔

اس سے قبل آج 53 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جسے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کا چوتھا کیس سامنے آنے کے بعد 30 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے گیارہ افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آچکے ہیں۔

اس ضمن میں ان کا مزید کہنا تھا کہ  دس افراد کی رپورٹ منفی اور ایک شخص کی مثبت آئی ہے جبکہ اب بھی 19 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق دونوں متاثرہ افراد ممکنہ طور پر دوحہ میں اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں