کورونا وائرس، سعودی عرب میں تعلیمی ادارے بند

کورونا وائرس، سعودی عرب میں تعلیمی ادارے بند

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو آج سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے صحت حکام کی سفارش پر تمام اسکولوں، سرکاری  و نجی تعلیمی اداروں اور تکنیکی اداروں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

سعودی وزارت تعلیم کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ طلبا اور تدریسی و انتظامی عملے کی سلامتی اور صحت کے حفاظتی اقدام کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے صرف اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ کب کھلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 4 مزید کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق چاروں نئے مریض بھی ایران سے واپس وطن پہنچے تھے، حکومت  کی جانب سے قطیف شہر میں داخلی اور خارجی عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ چار نئے کیس سامنے آ گئے

اب تک کورونا وائرس سے 97 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ  3495 افراد ہلاک یو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں