ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

Dry-weather

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں سمیت آج  ملک بھر میں موسم خشک رہے گا اور مطلع مکمل طور پر صاف ہو گا۔ سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود رہے گا جس سے سردی کی شدت میں کمی آئے گی۔

گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گزشتہ پانچ روز جاری بارش و برفباری کا سلسلہ اب تھم گیا ہے۔ جس کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں پڑنے والی برف کو مشینری کے ذریعے سڑکوں سے ہٹا کر راستے بحال کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، کشمیر اور اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش ہوئی اس دوران مالم جبہ، کالام اور مری میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان روایتی سیاستدان نہیں ہیں، جہانگیر ترین

مالم جبہ میں 112 ملی میٹر، چراٹ میں 69 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 33، کالام میں 30 ملی میٹر، سیدو شریف میں 29 ملی میٹر، پشاور میں 24 ملی میٹر، چکوال میں 25 ملی میٹر، اسلام آباد میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں