’پی ایس ایل کا انعقاد سب کی کامیابی ہے، جسے ہم سب نے کیش کروانا ہے‘

فوٹو: فائل


لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشیات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ہم سب کی کامیابی ہے، جسے ہم سب نے کیش کروانا ہے۔

لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان میں صلاحیت موجود ہے اور پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ ہمیں دنیا کو باور کروانا کہ یہاں انٹرنیشنل کرکٹ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو چالیس غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں ان کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ جب گراونڈز آباد ہوں گے تو یہاں خوشحالی بھی آئے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور میں جیسے اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہے اس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرینچائز کو جاتا ہے۔  آج جو لوگ پی ایس ایل کا میچ دیکھنے آئے یہ ان کا کریڈٹ ہے، دنیا میں پاکستان کا روشن امیج اجاگر ہورہا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے تھے، پی ایس ایل نے ہمارا کھویا مقام واپس دلانے میں کردار ادا کیا۔ تمام پی ایس ایل ٹیمیں اپنے اپنے شہر میں انمول ہیروں کو تراش کر میرٹ پر آگے لائیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد ایک بہت بڑا چیلنج تھا، احسان مانی

انہوں نے کہا کہ پاکستانی یوتھ میں بہت ٹیلنٹ ہے جسے سامنے لانے میں پی ایس ایل کا کردار ہے۔ عمران خان پی ایس ایل کے ذریعے  پاکستان کا ٹیلنٹ پروموٹ کروانا چاہتے ہیں۔جو پرفارم کررہا اسے ٹیم میں جگہ مل رہی اور آگے بھی ملے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 65 فیصد پاکستانی یوتھ ہیں جوکہ کرکٹ پر حکمرانی کرنے جارہے۔ لاہور قلندرز کی محنتیں  آج رنگ لائیں۔ لاہور قلندرز کچھ بھی کرسکتی ہیں۔

ردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور قلندرز حوصلہ جلد ہار جاتے ہیں۔ قلندروں کو پہلے دس آورز میں میچ ختم نہیں کرنا چاہیے۔  انہیں پانچویں چھٹے نمبر پر ایسے کھلاڑی چاہیے جو ٹیم کو سنبھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی مقبوضہ  کشمیر ہے جہاں مسلسل نسل کشی کی جارہی ہے اور دوسری طرف لاہور قلندرز ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر کے کھلاڑی کو موقع دیا اور وہ کھیل رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو خصوصی طور پر ان کی صلاحیتوں کے مطابق موقع دے رہے ہیں۔ ہندوستان کا انتہا پسند ریاست کا چہرہ سب کے سامنے واضح ہورہا ہے۔ دنیا مودی سرکار کا آر ایس ایس کا نظریہ دیکھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ: بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے۔ لیکن دشمن ہمارا کھیل اور سیاست کو ایک ساتھ کردیتا ہے۔ ہندوستان نے پاکستان میں کھیل کو متاثر کرنے کے لیے انویسمنٹ کی جو کہ تباہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں براڈ کاسٹنگ میں بہت زیادہ کام کی ضرورت اور کیپیسٹی کے بھی مسائل ہیں۔ اتنے سال کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے کمیاں رہ گئی ہیں۔ اگلے سال پی ایس ایل میچز میں ہم اپنے براڈ کاسٹنگ کے محکمے میں بہتری لائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کرکٹر ہیں، کرکٹ ان کا جزبہ ہے مگر ان پر قوم کی زمہ داریاں ہیں۔ میری خواش ہوگی کہ عمران خان ضرور پی ایس ایل میں آئیں جوکہ ان کی خواہش بھی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں کھیل ہورہا وہاں ہمارے وزرا اور منسٹرز جائیں اور اس کی سرپرستی کریں۔ تمام سیکیورٹی اداروں کی وجہ سے پی ایس ایل پر امن طریقے سے کامیاب ہورہی ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2