حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع


اسلام آباد: حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والے حج زائرین کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہو گی۔

حج گزشتہ سال کی نسبت امسال 20 سے 25 ہزار روپے مہنگا ہوگا، وفاقی وزیر

ہم نیوز نے ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امور کے حوالے سے بتایا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی اب آٹھ مارچ تک جاری رہے گی۔

ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کرنے والے بینکوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کے دن بھی حج درخواستیں وصول کریں۔

ہم نیوز کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت جانے والے خواہش مندوں کی درخواستیں وصول کرنے کا آج گیارہواں دن تھا۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں کل 140000 حج درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔

پاکستانی حج و عمرہ زائرین کیلئے بائیومیٹرک کرانا لازمی قرار

وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے پہلے جاری کردہ سرکلر کے تحت حج درخواست فارم 25 فروری سے چھ مارچ تک کے درمیانی عرصے میں جمع کرائے جا سکتے تھے۔

فروری 2020 میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا تھا کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج پر جائیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کوٹے میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیربرائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حج پر جانے والے افراد 60 فیصد سرکاری حج اسکیم اور 40 فیصد پرائیویٹ کوٹے سے جائیں گے۔

حجاج کرام کی رقم پر ملنے والے سود کی تفصیلات سامنے آ گئیں

انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ سال حج پالیسی کے نرخ پر بہت باتیں کی گئی تھیں جو فضائی سفر مہنگا ہونے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ حج اخراجات میں اضافے کا سبب بنی تھیں۔


متعلقہ خبریں