ملک میں بارشوں سے 15 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی


اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کے نتیجے میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے پندرہ افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہوگے۔

چھتیں اور دیوریں گرنے سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں  کے مختلف شہروں  بشمول رینالہ خورد، بڈھ بیر، شرقپور شریف، اور کوٹ ادو میں کل آٹھ بچے چل بسے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور بڈھ بیرکے علاقے گکہ ولہ میں گھر کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تین سالہ عاصم اور 6 سالہ یاسین  کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کے دوران ملبے تلے سے 7 افراد کو نکال  دیا۔ زخمیوں میں دو خواتین اور پانچ بچے شامل تشویشناک خالے میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل  کردیے گئے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں بارشوں سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مردان کے علاقے پیرسدو تخت بھائی میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کبیروالا کے علاقے فاضل شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ننکانہ صاحب کے علاقے چکنمبر 560 میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گٸے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

میاں چنوں کے گاؤں 45 پندرہ ایل میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گی گئی۔ ملبے تلے دب کر ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مسلسل بارش کے بعد راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے

فتح جنگ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے پانچ افراد کو ملبے تلے سے نکال کرتحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال فتح جنگ منتقل کر دیاگیا۔

سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے کے باعث خواتین اور بچے ملبے آکر تلے کر زخمی ہو گئے۔

علاقہ مکین کے مطابق چھت گرنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتکل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں