خواتین وکلاء میں موٹر سائیکلیں تقسیم، دوران تقریب چیف جسٹس کی دلچسپ گفتگو


کراچی: چیف جسٹس گلزر احمد نے کراچی کی خواتین وکلا میں موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم کیں اور دوران تقریب دلچسپ گفتگو بھی کر ڈالی۔

خواتین وکلاء میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جب میں نے سندھ ہائیکورٹ بار کا دعوت نامہ دیکھا تو حیران ہوا کہ خواتین کیسے دو پہیوں پر چلیں گی۔

مزید پڑھیں: عورت مارچ: سوشل میڈیا پر بھی غیرذمہ دارانہ بیان نہ ہوں، چیف جسٹس

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا آغاز ہے کہ خواتین موٹر سائیکل چلائیں۔ خواتین کو بھی موٹر سائیکل چلانی چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ موٹر سائیکل چلانا ایک خطرناک کام ہے، خواتین مکمل ٹریننگ کے بعد ہی موٹر سائیکل چلائیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد پر مزاح انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو باتیں کرنے کی عادت ہے، مگر موٹرسائیکل چلانے کے دوران باتیں کرنے سے پرہیز کریں۔


متعلقہ خبریں