کراچی کے تاجران کو ہراساں نہیں کیا جا رہا ہے، ایف بی آر

FBR

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجران کو ہراساں نہیں کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ آغا سپر مارکیٹ کے مرحوم مالک کو ہراساں نہیں کیا گیا تھا۔

اسلام آباد: نئے چیئرمین ایف بی آر کی تلاش

ہم نیوز کے مطابق ایف بی آر کے ترجمان نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آر اپنے تمام معزز ٹیکس گزاروں کو ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کرتا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق وفات پانے والے تاجر کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور تعزیت کی ہے۔

شبر زیدی کے جانے کے بعد سے تاحال حکومت نے کسی کو بھی چیئرمین ایف بی آر کی حیثیت سے ذمہ داری تفویض نہیں کی ہے۔ ماضی میں بھی تاجروں کی جانب سے متعدد مرتبہ ایف بی آر افسران پہ ہراساں کیے جانے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کا محصولات کے سالانہ ہدف پر نظرثانی کا اعتراف

جولائی 2019 میں ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہراساں کرنے والے اختیارات کو افسران سے واپس لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کاروبار کو نقصان پہنچانے والا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔

سابق چیئرمین ایف بی آرکا کہنا تھا کہ کاروبار کرنے والے ٹیکس دینے سے کیسے انکار کرسکتے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ کسی کا آڈٹ بار بار نہیں کیا جائے گا۔

تاجروں کی شکایات: ایف بی آر نے افسران کو کاروباری مراکز میں داخلے سے روک دیا

جولائی 2019 ہی میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران لاہور وقاراحمد میاں نے کہا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے تاجر برادری کو ہراساں کیے جانے کی پر زور مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت ایف بی آر کو اتنا کھلا نہ چھوڑے کہ کل حکومت کے لئے مشکلات پیش آئیں۔


متعلقہ خبریں