ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


اسلام آباد: مشہور روسی کھلاڑی اور پانچ بار چیمپئن رہنے والی ماریہ شراپوا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا. یہ اعلان انہوں نے ویگ اینڈ وینٹی میگزین میں  لکھے اپنے کالم میں کیا ہے۔

ماریہ شراپوا نے 2004 میں صرف 17 سال کی عمر میں دنیا کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی سیرینا ویلیمز کو ومبلڈن کے فائنل میں ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

32 سالہ ماریہ شراپوا نے آخری بار فرنچ اوپن 2014 میں جیتا تھا۔ ماریہ شراپوا نے فرنچ اوپن ٹائٹل دو مرتبہ جیتا تھا۔

روسی کھلاڑی صرف 7 سال کی عمر میں پروفیشنل ٹریننگ کے لیے فلوریڈا امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھین: پاکستان کی بھارتی بہو اپنی ٹینس رینکنگ بہتر بنانے کیلئے پر عزم

پانچ بار چیمپئن رہنے والی ٹینس اسٹار نے آخری بار 2020 میں اسٹریلین اوپن میں شرکت کی تھی، جس میں پہلے ہی راؤنڈ میں وہ ڈونا ویکک کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہوگئی تھی۔

ویگ اینڈ وینٹی میگزین میں لکھے گئے کالم میں ماریہ شراپوا نے کہا ہے کہ وہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹینس کو اپنی زندگی دینے کے بدلے ٹینس نے انہیں زندگی بخشی۔ میں ٹینس کو ہر روز یاد کروں گی۔ میں اپنی ٹریننگ اور روزمرہ کی روٹین کو یاد کروں گی۔ جوتی کا دائیں  تسمہ باندھنے سے پہلے بائیں تسمے کو باندھنا یاد کروں گی۔ میں اپنی ٹیم اور کوچز کو یاد کروں گی۔

مزید پرھیں: ماریہ شراپوا میڈرڈ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جیتے اور ہارے ہوئے لمحوں کو یاد رکھیں گی اور ہر اس لمحے کو یاد رکھیں گی جو ٹینس سے جڑا ہے۔ پیچھے مڑ کر جب دیکھتی ہوں تو ٹینس میرا پہاڑ رہا ہے۔ میرا راستہ وادیوں اور راستوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن اس کی چوٹی پر سے نظارے ناقابل یقین تھے۔

ماریہ شراپوا نے 2005 میں ومبلڈن ٹائٹل کے ساتھ فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن چیمپئن شپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔

سال 2016 میں اسٹریلین اوپن مین ممنوعہ میلڈونم کے استعمال کرنے کی مثبت رپورٹ آنے کے ماریہ شراپوا پر دو سال کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی، لیکن بعد میں یہ پابندی کم کرکے 15 ماہ کردی گئی تھی۔

پابندی کے بعد 2017 کو دوبارہ ٹینس شروع کرنے کے بعد ماریہ شراپوا خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔ ماریہ شراپوا نے اپنی پوری کیرئیر کے دوران 38 ملین ڈالر کی انعامی رقم بھی پائی۔


متعلقہ خبریں