ن لیگ کا مہنگائی کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) نے ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی ارکان قومی اسمبلی کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لیے جمعہ سے قومی اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مہنگائی کے خلاف جمعہ سے 17 فروری تک روزانہ قومی اسمبلی میں احتجاج کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی اراکین اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر مہنگائی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر دھرنا بھی دیں گے۔

اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ملک بھر میں مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔

سینیٹر سراج الحق نے خبردار کیا تھا کہ حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش نہ کی تو عوام اسے زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے

 


متعلقہ خبریں