الیکشن کمیشن نے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا


اسلام آباد: جعلی ڈگری کیس میں نااہل لیگی رکن صوبائی اسمبلی کاشف محمود چوہدری کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹیفائی کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کاشف محمود چوہدری کی پی پی 241 بہاولنگر سے کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاشف محمود کی نااہلی کا فیصلہ 31 جنوری کو سنایا تھا۔

کاشف چوہدری پی پی 241 سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ان پر بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا الزام تھا۔

درخواست گزار عبدالغفار نے کاشف چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔


متعلقہ خبریں