نوٹوں کے ساتھ حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


متنازع ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نوٹوں کی گڈیاں ہاتھوں میں لیے بظاہر کوئی گانا گا رہی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے صارفین سے سوال کیا کہ کیا آپ یہ بتاسکتے ہیں کہ میرے ہاتھوں میں کتنے پیسے ہیں؟

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ کسی نے تنقید کی تو کسی نے مثبت رائے کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارف عریشہ خان نے کہا کہ چیئرمین نیب کا نوٹس ملے گا آپ کو تب اُن سے پوچھنا کے کتنے پیسے ہیں میرے پاس۔۔۔

سید جرار کے مطابق حریم شاہ نے ہاتھوں میں چار لاکھ روپے جمع کر رکھے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف سعد نے تو ایف بی آر کو ہی کال کرنے کا مشورہ دے ڈالا


متعلقہ خبریں