ایل او سی خلاف ورزی، بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالتﷺ قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی ہوئی، پاکستان

فائل: فوٹو


اسلام آباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے سفارت کار سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے سیکٹر ستوال میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45 سال کا پاکستانی شہری محمد سفیر زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت مسلسل 2003 کے سیز فائر کے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیزی سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کا تعلق مدار پور گاؤں سے ہے جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں