سروسز اسپتال میں زیر علاج چینی باشندوں میں کورونا وائرس نہ ہونے پر کلئیر قرار دے دیا گیا


لاہور: سروسز اسپتال لاہور میں مشتبہ زیر علاج دو چینی باشندوں میں کرونا وائرس نہ ہونے پر کلئیر قرار دے کر ڈسچارج کردیا گیا۔

ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر سلیم چیمہ کے مطابق دونوں چینی شہریوں کو آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ 23 سالہ ملی اور اس کا بیٹا مکس ذونگ کو 27 جنوری کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر سیلم چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس جتنے بھی مریض لائے گئے ہیں ان میں سے کسی کو بھی کرونا وائرس کا مرض نہیں نکلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چینی شہری کا تعلق ووہان سے تھا اس لیے اسے اسپتال داخل کیا گیا تھا۔  ملی پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کو چینی زبان سیکھا رہی تھیں۔ اسی بناء پر وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اسپتال  داخل ہوئی تھیں۔

ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر سلیم چیمہ نے کہا کہ  شہریوں کو بلاوجہ کرونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں