اسلام آباد: معروف ٹک ٹاک ماڈل صندل خٹک اور اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔
بات اس وقت شروع ہوئی جب رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان تمام اداکاروں اور گلوکاروں کو جہنم میں جانے کی بددعا دی جنہوں نے شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ویڈیو لیک کی۔
Yes, ameen, also all those actresses or singers who leak their videos deliberately to gain fame or more work will go to jahannum. I don’t care what people think. But i WILL spread islam no matter wat. I need to answer Allah not liberals. https://t.co/Lu8NmqE8rI
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) January 28, 2020
پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ لوگ چاہیں جو بھی سوچیں، میں اسلام کی ترویج کا کام جاری رکھوں گی کیوں کہ مجھے جواب اللہ کہ دینا ہے لبرلز کو نہیں۔
جوابی ٹوئٹ میں صندل خٹک نے رابی پیرزادہ کو کہا کہ ایسا کام ہی نہ کریں کہ دوسروں کو بددعائیں دینی پڑیں۔
ایسا کام ہی نہ کہ دوسرے لوگوں کو بد دعائیں دینی پڑیں تمھاری یہ بد دعائیں تمھیں ہی لگیں گی ابھی بھی negativity ہے تم میں سدھری نہیں ہوں ابھی بھی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر ان کو بد دعا دے رہی ہو جن کا قصور بھی نہی قصور خود کا اور بد دعاے دوسروں کو .. https://t.co/qD4cZLbd0h
— Sundal Khttak (@Official_Sundhl) January 29, 2020
انہوں نے معروف گلوکارہ کو کہا کہ آپ کی بددعائیں آپ کو ہی لگیں گی، ابھی بھی آپ کی سوچ منفی ہے۔
صندل خٹک کا کہنا تھا کہ آپ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہوکر ان کو لوگوں کو بددعائیں دے رہی ہیں جن کا قصور بھی نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قصور آپ کا خود کا ہے اور بدعائیں دوسروں کو دے رہی ہیں۔