پشاور: محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع کے ابتدائی و ثانوی تعلیمی اداروں میں ہزاروں اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔
صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے ضم شدہ اضلاع میں 2 ہزار 772 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔ نئی آسامیوں پر بھرتی سے 484 اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہوجائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے 94 اسکولوں میں 546 بھرتیاں ہونگیں۔ ضلع باجوڑ کے 66 اسکولوں میں 467 بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع مہمند کے 74 تعلیمی اداروں میں 415 اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔ جنوبی وزیرستان کے 114 اسکولوں میں 521 بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔
صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا کہ اساتذہ کی خالی آسامیوں پر جلد ہی ترقیاتی اسکیم کے تحت بھرتیاں کی جائیں گیں۔