نیپرا نے کے الیکٹرک کا تین سالہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی کو اضافی بجلی: کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی میں اہم معاہدہ

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی الیکٹرک کا تین سالہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے 21 ماہ کے بقایا جات وصول کئے جائیں گے۔ کے الیکٹرک صارفین کو بلوں میں 15 ماہ کا ریلیف بھی ملے گا۔

کے الیکٹرک صارفین سے وصولی جنوری سے ستمبر 2020 کے بلوں میں کی جائے گی۔ بلوں میں کمی کا ریلیف بھی جنوری سے ستمبر 2020 کے بلوں میں دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری 2020 کے بلوں میں کےالیکٹرک صارفین سے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔ فروری 2020 میں صارفین سے 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔ مارچ 2020 میں صارفین سے ڈھائی روپے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2020 کے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین سے 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔ مئ 2020 کے بلوں میں صارفین سے 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔ جون 2020کے بلوں میں 1روپے 98پیسے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2020 کے بلوں میں 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔ اگست 2020 کے بلوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔

اسی طرح ستمبر 2020 کے بلوں میں 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی وصولی کی جائے گی۔ جنوری 2020 کے بلوں میں 21 پیسےفی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔ فروری 2020کے بلوں میں 1 روپے 76 پسیے کمی کا ریلیف بھی دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق مارچ 2020 کے بلوں میں کے الیکٹرک صارفین کو 85 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ملے گا۔ اپریل 2020 میں 1 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق مئ میں 93 پیسے، جون کے بلوں میں ایک روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔ اگست 2020 کے بلوں میں صارفین کو 3 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں