قومی اسمبلی کا اجلاس 4 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی: پی ٹی آئی 110 سیٹیں لے کر سر فہرست | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 4 دسمبر کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مطابق وزارت  پارلیمانی امور نے  قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہے۔ اجلاس میں حکومت قانون سازی کے لیے متعدد بلز پیش کرے گی۔ ‏

ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کے اعتراضات دور کرنے کے بعد بعض بلز بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں ‏گے۔ ‏ ان بلز کو قائمہ کمیٹیاں پہلے ہی منظور کر چکی ہیں۔ ‏ حزب اختلاف کے اراکین بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل پر بات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی اے سی کے چیئر مین کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت اور حزب اختلاف میں رابطے بھی ہوں گے۔ حکومت حزب اختلاف کی مشاورت سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2019 کا مسودہ تیار کرے ‏گی۔ ‏
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے بھی پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
اپوزیشناٹھائے گی۔ ‏


متعلقہ خبریں