سیکرٹری الیکشن کمیشن کا خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن پر زور


اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن  بابر یعقوب  فتح  محمد  نے خواتین  ووٹرز کی  رجسٹریشن  پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوا کروڑ خواتین اگر رجسٹرڈ  نہیں ہوں گی تو شفاف الیکشن کیسے ہوں گے۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں انتخابی اصلاحات سے متعلق  فافن کے  زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  2018  انتخابات  سے قبل  43  لاکھ خواتین  ووٹرز رجسٹرڈ  کیے۔ غیررجسٹر خواتین  ووٹرز   کی تعداد  بڑھنے  کا خدشہ  ہے  سیاسی  جماعتیں  ذمہ داری  کا  احساس  کرتے  ہوئے  تعاون  کریں۔

بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ایکٹ  کے تحت خودمختار بنایا گیا ہے۔ الیکشن  کمیشن  بلد یاتی الیکشن کیلئے پوری  طرح  تیار  ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ  چاروں وزراء اعلی کو  پولنگ اسٹیشنز میں سہولیات  فراہم  کرنے  کے  بارے میں کا  لکھا  ہے  تاہم  افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ابتک کوئی جواب نہیں آیا۔ ایک صوبے میں  بلدیاتی  الیکشن  پر حکم  امتناع  ہے تاہم  تین صوبوں اور کنٹونمنٹس میں  بلدیاتی انتخابات  آئندہ چند ماہ میں  ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری میں اہم پیشرفت

انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں میں الیکشن کمیشن کی خود مختاری کو پسند نہیں کیا جاتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے تعاون سے اس مسئلے کو حل کرینگے۔ حکومت اور اپوزیشن الیکشن کمیشن کے نئے ممبران کی تعیناتی کا معاملہ بھی جلد حل کر لیں گی۔

بابریعقوب فتح محمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن  فافن  کی  آبزرویشن اور تنقید  کا خیر مقدم کرتا ہے اور انتخابی اصلاحات میں اسے اپنا  پارٹنر  سمجھتا  ہے۔ فافن کی سفارشات  پر الیکشن کمیشن میں  باقاعدہ  ورکنگ گروپ  تشکیل  دیا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں