کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ہونے والے دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق دھماکہ قلعہ سیف اللہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مکان میں ہوا۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تباہ شدہ مکان کے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔